خلیجی ریاست کویت کے امیرالشیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے،
آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت کے اس خط میں انہوں نے سعودی مملکت اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یہ پیغام کویت نائب کے وزیر اعظم اور ریاست کویت کے وزیر برائے امور خارجہ کی جانب سے پہنچایا گیا ہے، اردو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے خبر رساں ادارے "ایس پی اے” کا کہنا ہے کہ امیر کویت کی طرف سے شاہ سلمان کو سلام اورنیک تمنائوں کا پیغام بھیجا جب کہ جواب میں خادم الحرمین الشریفین نے بھی امیر کویت کے لیے سلام اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے،
شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
سعودی دارالحکومت الریاض میں کویتی وزیرخارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف بھی موجود تھے، کویت کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات کویتی سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح اور نائب وزیر اعظم کے مشیر احمد بن عبدالرحمٰن الشریم اور متعدد عہدیداروں نے شرکت کی،