شیخ رشید بھی مشکل میں پھنس گئے، لال حویلی خالی کروانے کا اعلان کر دیا گیا
لال حویلی خالی کرانے کا اعلان متروکہ وقف املاک کی جانب سے کیا گیا, اس ضمن میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگی ہے اور کہا ہے لال حویلی خالی کروانے کے لئے ہماری مدد کی جائے، متروکہ وقف املاک کے بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کرانے کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کر لی ہے،
اس ضمن میں ۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی خالی کرانے کے آپریشن کیلئے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگی گئی ہے صرف لال حویلی نہیں بلکہ غیرقانونی قابضین سے تمام عمارتیں خالی کرائیں گے
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر لال حویلی پر حملہ کیا گیا تو نتیجے کے ذمے دار ہم نہیں ہوں گے،شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے قریب اپنے کارکنان کو بلا لیا، باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لال حویلی خالی کروانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی شیخ رشید نے کارکنان کو بلا لیا، ایک درجن کے قریب شیخ رشید کے کارکنان نے رات لال حویلی کے باہر گزاری،
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو سات روز میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھائی کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر آپ پیش ہوئے نہ بقایا جات ادا کئے۔ اس لئے 7 روز تک خود عمارت خالی کردیں ورنہ پولیس کے ذریعے بے دخل کرایا جائے گا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ صدیق کو نوٹس 11 اکتوبر کو جاری کیا تھا، اور انہیں 19 اکتوبر تک لال حویلی خالی کرنے کا کہا تھا۔
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے