لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے،شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے عمران کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو” اور "وشنگ یو گڈ لک” کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ،فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟ نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں ،خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے ،چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف
اگر جج خود وکیل صفائی بن جائیں تو پھر وکیل صفائی کی کیا ضرورت ہے،عطا تارڑ
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا جو سپریم کورٹ پہلے دے چکی تھی،یہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ فیملی کی مرضی سے فیصلے ہو رہے ہیں،جج مظاہرعلی نقوی صاحب خود اپنےکیس میں پیش نہیں ہوئے مگر ایک پارٹی کے وکیل بن کر کیس سنتے رہے، اگر جج خود وکیل صفائی بن جائیں تو پھر وکیل صفائی کی کیا ضرورت ہے،سپریم کورٹ نے جیسے کیس سنا یہ ایسے ہے جیسے سیمی فائنل سے پہلے فائنل کا فیصلہ آجائے،کسی اور کو یہ سہولت دستیاب نہیں ہے جو ان کو میسر ہیں،ملزم خود تسلیم کرتا ہے تحفے لیے اوربیچے،ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراف کیا،
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ،چئیرمن پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ سزا معطلی کی درخواست منظورکر لی گئی،
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا