لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے،شاہ اویس نورانی
جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رایطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ چھٹی کے دن پی ٹی آئی کے مطابق سوشل میڈیا دباؤ سے عدالت بھی کھل گئی فیصلہ بھی حق میں آگیا۔ ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی کو ریلیف بھی چند منٹوں میں مل گیا جو ریلیف دوسری جماعتوں کو سالوں میں نہیں ملتا۔
چھٹی کے دن پی ٹی آئی کے مطابق سوشل میڈیا دبائو سے عدالت بھی کھل گئی فیصلہ بھی حق میں آگیا۔ ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی کو ریلیف بھی چند منٹوں میں مل گیا جو ریلیف دوسری جماعتوں کو سالوں میں نہیں ملتا۔
جب اتنے لاڈلے پالیں گے تو لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) May 2, 2022
شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ جب اتنے لاڈلے پالیں گے تو لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے
واضح رہے کہ توہین مذہب کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے گرفتاری کے خوف سے عدالت سے رجوع کیا تھا اور چھٹی والے دن درخواست دائر کی، شہباز گل نے بھی چھٹی والے دن درخواست دائر کی، چھٹی والے دن درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے نامزد ملزمان کو گرفتاری سے روک دیا،
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،
شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے
مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف
عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج
توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا