لیڈی کانسٹیبل کو موبائل پر بھیجی گئیں فحش ویڈیوز، مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران ملازمت خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی
پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے کےو اقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے،اوکاڑہ میں لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال نے نوٹس لے لیا،تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ، لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم مدثر ضیاء اپنے مختلف نمبروں سے فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرتا تھا۔لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے اپنی دوست دوسری لیڈیز کانسٹیبل کو بتایا تو معلوم ہوا وہ ان کو بھی حراساں کرتا اور ویڈیوز کلپس سینڈ کرتاہے۔ ملزم مدثر ضیاء رینالہ خورد کا رہائشی ہے جس نے کال پر پوچھنے پر فحش ویڈیوز کلپس بھیجنے کا اعتراف کیا،لیڈیز کانسٹیبل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ،
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے .پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
قبل ازیں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کی کاروائیاں بھی جاری ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم زاہد کو صوابی سے گرفتار کیا گیا، ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو سوشل میڈیا پر لائیو غیر اخلاقی حرکات کرنے کے لئے بلیک میل کر رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ، فیس بک اکاونٹس، دھمکی آمیز پیغامات اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور واقعہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارےکے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہاشم خان اسلام آباد کا رہائشی ہے جو کہ خاتون کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا