سمارٹ آئی سوفٹ ویئر کی مدد سے 500 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم، روپ،ہوٹل اینڈ ٹریول آئی سوفٹ ویئرز کی مدد سے شہریوں کا پولیس ڈیٹا مرتب کر لیا گیا، ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 1 لاکھ 74 ہزارسے زائد کرایہ داروں کا اندارج کیا گیا رواں سال اب تک 5 ہزارسے زائد نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا،سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 52 لاکھ 27 ہزار افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا،سمارٹ آئی سوفٹ ویئر کی مدد سے 500 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے،ای پولیس پوسٹوں پر 3 لاکھ سے زائد اشخاص ،33ہزار 700 سے زائد گاڑیاں چیک کی گئیں ای چیکنگ کے دوران 2671 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، 340 چوری شدہ گاڑیاں پکڑی گئیں، سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 2225 ہوٹلز،گیسٹ ہاوسز، ہاسٹلز، فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی،سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے،ٹی آر ایس کے تحت کرایہ داروں، نجی ملازمین کی رجسٹریشن مزید بہتر بنائیں،
دوسری جانب لاہور پولیس کی زیر نگرانی شہر کے تمام ٹرکنگ پوائنٹس پر مفت آٹا کی تقسیم کا عمل منظم طریقے سے جاری ہے ،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مفت آٹا کی تقسیم کے عمل کو پرامن اور محفوظ بنا رہے ہیں، آٹا تقسیم کے 40 پوائنٹس پر لاہور پولیس کے 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں،ہر آٹا تقسیم پوائنٹ پر 01 اپر سب آرڈینیٹ ،10اہلکار اور 02 لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں، تعینات پولیس افسران اور اہلکار آٹا تقسیم کے دوران نقص امن اور بھگڈر ہرگز نہ ہونے دیں،آٹا تقسیم کے دوران بزرگوں، خواتین اور شہریوں کو بھرپور مدد فراہم کریںتعینات پولیس اہلکار آٹا تقسیم کے دوران شہریوں کی قطار بندی،نظم و ضبط اور امن و امان یقینی بنائیں،سپروائزری افسران آٹا تقسیم پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں،تعینات نفری کو بریف کریں،
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا