لاہورایئر پورٹ پر آنے والی بیرون ملک کی پروازں کو 20 فی صد کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے ،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کمی کے تناظر میں پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا کوئٹہ کا دوسرے ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا
لاہورایئر پورٹ پر آنے والی بیرون ملک کی پروازں کو 20 فی صد کر دیا گیا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں آنے والی فلائٹس کو 20 فیصد کیا گیا تھا. لاہور ائیر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا فوری ٹیسٹ کیا جائے گا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کی جائے گی. جن مسافروں کی کورونا رپورٹ نیگٹو آئے گی وہ دس دن تک بھی اپنے گھر جا کر قرنطینہ میں رہیں گے. پازیٹو کورونا ٹیسٹ آنے پر ضلعی انتظامیہ لاہور مسافروں کو دو آپشنز دے گی. پہلی آپشن رائل ہوٹل جہاں وہ قیام کریں گے اور اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے. دوسری آپشن کالا شاہ کاکو یا قذافی اسٹیڈیم کے اندر قائم سنٹر میں دس دن کے لئے ان مسافروں کو رکھا جائے گا.
نیگٹو رزلٹ آنے کے بعد ان مسافروں کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی. کالا شاہ کاکو اور قذافی اسٹیڈیم میں حکومت اخراجات خود برداشت کرے گی.اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے کالا شاہ کاکو اور قذافی اسٹیڈیم کے اندر قائم کوویڈ 19 سنٹرز کو فعال کر دیا ہے.
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف
دوسری جانب سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرونا کا ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے تمام شہریوں کے لئے کرونا کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کسی کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی ٹیسٹ منفی آنے والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے کورونا مثبت آنے پر اپنے خرچہ پر قرنطینہ کرنا ہوگا، کورونا منفی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔