سکھ یاتریوں سےڈکیتی کی واردات کرنےوالا غیر ملکی گینگ گرفتار

ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانے کی خاطر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار
0
189
crime

آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کی بڑی کارروائی، بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں سےڈکیتی کی واردات کرنےوالا غیر ملکی گینگ گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی رہائشی ہیں جوکہ خفیہ غیرملکی ایجنسیوں کےلیے کام کرتےہیں، دوران تحقیقات ملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان میں آئے سکھ یاتریوں سےوارادات کرتے اورفرارہوجاتے،ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واردات کے فورا بعد ملزمان غیر ملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروع ہو، ملزمان مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کرپاکستان میں آئے غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانےواردات کرتے اور فرار ہو جاتے مزید تفتیش جاری ہے،غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبہ کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنا دیا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایکسپرٹس،سی سی ٹی وی فورٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی

دوسری جانب ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانے کی خاطر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا،لیاقت آباد پولیس کی کارروائی،2 رکنی متحرک چور و ڈکیت گروہ گرفتار کیا گیا،ملزمان نے اعتراف کیا کہ مختلف ملبوسات میں وڈیوز بنانے کے لیے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے، ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوریوں کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان میں وسیم خان عرف ساجد اور زاہد شامل ہیں،ملزمان سے ایک لاکھ نقدی، 2 موبائلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ہنڈ 125 برآمد کر لیا گیا.

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

Leave a reply