لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف سماعت 29 جولائی تک ملتوی

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق پیش ہوئے،اور کہا کہ درخواست گزار صرف اندازوں پر بات کر رہے ہیں کہ کچھ ہونے لگا ہے،ابھی تو اس قانون کے تحت درخواست گزاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ باقی تینوں صوبوں میں ایسا کوئی قانون نہیں ، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی شخص سندھ یا دوسرے صوبوں میں بیٹھ کر کرے تو کیا ہو گا ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالت کے سوالات اہم ہیں ،ان سوالات کا جواب سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے ، اگر کوئی متاثرہ شخص درخواست دائر کرے کہ کارروائی روکی جائے تو الگ بات ہے ، ابھی تک کسی ایک متاثرہ شخص نے درخواست دائر نہیں کی ,عدالت نے کہا کہ آپ متاثرہ شخص کے درخواست دائر کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ جس طرح پیمرا پابندیاں لگا رہا ہے اس سے ملک کی جگ ہنسائی ہو گی ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی بین الاقوامی طور پر بدنامی نہ ہو ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالت کے سامنے کوئی متاثرہ شخص نہیں جو عدالت کے سامنے ہو کہ اس کا بنیادی حقوق متاثرہو رہے ہیں ،

وکیل اظہر صدیق نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ قانون کا اطلاق ابھی شروع نہیں ہوا، ابھی کوئی درخواست نہیں ، تو میں نے عدالت میں کہا کہ یہ صحافیوں کا کیس ہے ،ڈر اور خؤف ہے، پیمرا کا جو قانون ہے کہ عدالتی کاروائی کور نہیں کر سکتے، یہ قانون انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کاروائی ہو تو وہ عدالت آ سکتا ہے،اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ اس قانون کا آنے والی تاریخ تک اطلاق نظر نہیں آ رہا، اس قانون کے تحت کوئی کاروائی شروع ہوئی تو ہم دوبارہ عدالت سے رابطہ کریںگے.

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ 29 جولائی تاریخ ملی ہے اب، ایڈوکیٹ جنرل کہہ رہے تھے کہ ابھی کوئی متاثرہ نہیں، ہم نے چیزیں بنانی ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ میں تاریخ ڈال دیتا ہوں، یہ بڑا خوفناک کام ہے، 29 جولائی کو تمام درخواستیں اکٹھی کر کے سماعت ہوگی، عدالت نے کہا کہ تحریری جواب دیں،

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں عمران خان اور مراد سعید کا تذکرہ

ہتک عزت ایکٹ،فریقین کو نوٹس جاری،سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

Comments are closed.