لاہور کے ہوٹل سے باپ بیٹے کی لاش برآمد

0
182
crime

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوٹل سے باپ اور کمسن بیٹے کی لاشیں ملی ہیں

واقعہ نولکھا کا ہےجہاں نجی ہوٹل میں باپ بیٹا ٹھہرے ہوئے تھے اور صبح لاشیں ملیں،اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق کمرہ دانش کے نام بک تھا، دانش اور اسکا کمسن بیٹا ایان دونوں کمرے میں‌تھے باہر نہ آئے تو دروازہ دوسری چابی سے کھولا، اندر گئے تو دیکھا کہ دانش کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی جبکہ بچہ بھی فوت ہو چکا تھا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

پولیس کی نااہلی، تھانہ شاہدرہ ٹاون سے ریکارڈ یافتہ ڈاکو فرار
دوسری جانب رشوت یا نالائقی تھانہ شاہدرہ ٹاون سے ریکارڈ یافتہ ڈاکو فرارہو گیا، تین روز قبل کالا خطائی روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں ساحل اور اقبال شامل تھے ۔فرار ڈاکو کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی جس کو پولیس مقابلہ کے دوران چار فائر لگے تھے. ملزم کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے مبینہ طور پر شاہی پروٹوکول دیا جارہا تھا،ڈاکو تھانہ شاہدرہ ٹاؤن سے فرار پولیس معاملہ دبانے میں لگ گئی ،شاہدرہ ٹاون میں کرائم کی ریشو میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ،تھانہ شاہدری کی حدود میں گزشتہ ماہ دوران ڈکیتی پانچ افراد قتل اور گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے

21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

 اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

Leave a reply