کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ، لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں کی تجویز

0
37
کورونا-کیسز-کی-شرح-میں-تشویشناک-اضافہ،-لاہور-کے-13-علاقوں-میں-سمارٹ-لاک-ڈاؤں-کی-تجویز #Baaghi

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہرا ور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافے کے پیش نظرلاہور کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کی تجویز دے دی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز علامہ اقبال ٹاؤن،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹاون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاؤن سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاﺅ ن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاﺅن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے متجاوز

جبکہ پنجاب کے دارالحکومت میں 70فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے بھی ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’ اِیپسلون ‘ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پورے سندھ میں 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔

اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مدد لی جائےگی۔

کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply