صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں۔
پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی کے دورے کے موقع پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب سوسائٹی میرے دل کے قریب ہے۔شہباز شریف صاحب جب اس سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کررہے تھے تب میں پارلیمانی سیکرٹری کام کررہی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ جہاں ہم اس سوسائٹی کو چھوڑ کر گئے یہ اس سے دس سال پیچھے چلے گئی۔پانی کے مسائل کے حوالے سے واسا سے بات ہوئی ہے۔ لیسکو کے جو مسائل ہے اس پر بات چیت ہوئی ہے۔اس سوسائٹی میں آپ کے لئے پارک بننے چاہئیں۔چیف منسٹر پنجاب مریم نواز صاحبہ کے دروازے آپ لئے کھلے ہمیشہ ہیں۔ ماضی میں ایک سی ایم نے پسند نہ پسند پر کچھ فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ کینال کی کراسنگ کا ایشو ہے اس کا پی سی ون کرواتے ہیں۔ برج بننے سے صحافی کالونی کے ساتھ دوسری سوسائٹیز کے مسائل بھی حل ہونگے
وزیراطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے لاہورپریس کلب صحافی کالونی ہربنس پورہ کا دورہ کیا۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد،ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، رانا شہزاد، سید بدر سعید، سینئر صحافی جاوید فاروقی، خواجہ نصیر، سدھیر چوہدری، عباس نقوی، مدثر خان، وسیم نیاز، منصور بخاری، فراز فاروقی اور خواجہ منور حسن نے انھیں صحافی کالونی آمدپر خوش آمدید کہا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافی کالونی کے بی بلاک اور ایف بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پی جے ایچ ایف، واسا اور پی ایچ اے کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے انھیں کالونی کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔عظمی زاہد بخاری نے صحافی کالونی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی جے ایف کا بورڈ آف گورنرز جلد تشکیل دیا جائے گا، صحافی کالونی کے انتقال کی بحالی کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا گیا ہے اور ایس ایم بی آر انتقال کی بحالی کے لئے آئندہ چند روز میں اپنی مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔انھوں نے کہاکہ صحافی کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے ، صحافیوں کے پلاٹوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پی جے ایچ ایف بورڈ کی تشکیل کے بعد ایف بلاک کے ترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرائے جائیں گے۔انھوں نے کہاکہ صحافی کالونی کے کمرشل ایریا میں تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ بی بلاک کے پارکس کو سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ صحافی کالونی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے لیسکو حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔انھوں نے صحافی کالونی میں صحافیوں کی کثیر تعداد میں رہائش کے باوجود پانی کی فراہمی میں کمی اور سیوریج کی مسنگ لائنزپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ایم ڈی واسا سے فون پر بات کرتے ہوئے پانی کی سپلائی اور سیوریج کی مسنگ لائنز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے صحافی کالونی کے باہر مین روڈپر یوٹرن بنانے کی ہدایت بھی کی اور صحافی کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو وزیراعلی کے سڑکوں کے تعمیراتی منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے کہاکہ صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے کام جاری ہے ہمارے ہاں کوئی پسند ناپسند نہیں۔جو بھی حقدار ہے اسے چھت ملے گی اور صحافیوں کو جلد برابری کی بنیاد پر پلاٹ مہیاکئے جائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحافی دوست ہیں اور وہ وزیراعلی کی ٹیم ممبر اور وزیراطلاعات ہونے کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔انھوں نے صحافی کالونی میں قائم تنورکابھی دورہ کیا اور تنور پر حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ عظمی زاہد بخاری ہماری صحافی برادری کا حصہ ہیں، امید ہے موجودہ حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔صوبائی وزیراطلاعات کے صحافی کالونی کے دورے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر صدرارشد انصاری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے