جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،تحریک انصاف کی خواتین کارکنان خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کر دیا گیا

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، خدیجہ شاہ کو قیدیوں والی گاڑی میں لایا گیا،نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،خدیجہ شاہ ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے عدالت مہلت فراہم کرے ،عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرلیا

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کینٹ میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 31 جولائی تک ریمانڈ میں توسیع کردی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ ،خدیجہ شاہ ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 اگست تک توسیع کردی ،خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس کا مقدمہ درج ہے ،میاں محمود الرشید کو جناح ہاؤس توڑ پھوڑ میں تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر مقدمات میں پیش کیا گیا ،عمر سرفراز چیمہ کو عسکری ٹاور توڑ پھوڑ تھانہ گلبرگ کے مقدمے میں پیش کیا گیا ،اعجاز چوہدری کو تھانہ ریس کورس پولیس کے مقدمے میں پیش کیا گیا

دوسری جانب جناح ہاؤس،عسکری ٹاور کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کی لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،خدیجہ شاہ سمیت 9مئی کےواقعات کے 96 ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے اسی نوعیت کی ضمانت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئےمتعلقہ حکام سے ریکارڈ اور جواب طلب کیا ہوا ہے ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کی

خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزموں نے نومئی کےمقدمات میں ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے،خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان درخواست ضمانت منظور کرے ،سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں آتش زنی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا جو پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے

پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

Shares: