ہاسٹل کے بعد بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں سے خواتین کی "نازیبا ویڈیو "بنانے کا واقعہ
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہاسٹل کے بعد بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا.
بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمرے لگا کر نازیبا ویڈیو بنانے کا واقعہ فیصل ٹاؤں میں پیش آیا، فیصل ٹاؤن ڈی بلاک میں واقع بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا جا رہی تھی،خواتین کی شکایت پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر میں بیوٹی پارلر کی مالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.
کپڑے بدل کر نیچے آئی تو کاؤنٹر پر خاتون میرے کپڑے بدلنے کی ویڈیو دیکھ رہی تھی، متاثرہ خاتون
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون فیصل ٹاؤن کے بیوٹی پارلر میں مساج کے لئے گئی، بیوٹی پارلر کے کاؤنٹر پر موجود ایک خاتون نے اسے اوپر جا کر کپڑے بدلنے کو کہا،خاتون کے مطابق کندھوں میں درد کی وجہ سے وہ بیوٹی پارلر گئیں اور گزشتہ پانچ چھ سالوں سے وہ وہاں جا رہی ہیں،میں جب کپڑے بدلنے اوپر والی منزل پر گئی ،کپڑے بدلنے لگی تو مجھے شک ہوا کوئی لائٹ میرے اوپر لگ رہی ہے، میں نے جلدی سے کپڑے پہنے اور نیچے آ گئی،میں جب نیچے کاؤنٹر پر پہنچی تو دیکھا کہ کاؤنٹر والی خاتو ن میرے کپڑے بدنے کی ویڈیو دیکھ رہی تھی اور تصاویر بنا رہی تھی جس پر میں نے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، وہ خاتون ڈر گئی،اور مجھے تسلیاں دینے لگی ،میں نے فوری پولیس کو کال کی اور سارا واقعہ بیان کیا، ایس ایچ او موقع پر آیا مگر لیڈی پولیس ساتھ نہیں تھی خواتین کا بیوٹی پارلر ہونے کی وجہ سے وہ لیڈی پولیس کے بغیر اندر نہیں جا سکتا تھا،دو گھنٹے میں پارلر میں رہی پھر اپنے گھر والوں کو فون کر کے بتایا،اسکے بعد ایک لیڈی پولیس اہلکار آئی اور پارلر کا کمپیوٹر اور کپڑے بدلنے والے کمرہ چیک کرنے کا کہا،اسی دوران بیوٹی پارلر کی مالکن عروسہ بھی آگئی جس کے موبائل میں بھی یہ سب کچھ ریکارڈ ہو رہا تھا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بیوٹی پارلر کی مالکن کو گرفتار کر لیا ہے
قبل ازیں گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ،پولیس نے رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق خفیہ کیمرہ ہاسٹل کےواش روم میں انتظامیہ کی جانب سےلگایا گیا،رہائش پذیر طالبہ کےچچا کی شکایت پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سےزائد طالبات رہائش پذیرتھیں، مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان موقع سےفرارہوگئے، پولیس نے ہا سٹل کو مقدمہ درج ہونے کےبعد خالی کروادیا،تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے
جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی
دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار
عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں