لاہور میں جرائم میں کمی ہوئی ہے، سی سی پی او کا دعویٰ

کرائم کنٹرول کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔بلال صدیق کمیانہ
0
133
crime

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس لائنز قلعہ گجر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس اپنی کارکردگی کی بنا پر ایک ماڈل فورس کے طور پر سامنے آئی ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ یہ بات نہایت اطمینان بخش ہے کہ 15کرائم کالزڈیٹاکے مطابق صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی کی بدولت ماہ مئی میں کرائم برخلا ف پراپرٹی میں 56فیصداور نقب زنی کے واقعات میں 64فیصد کمی آئی،اسی طرح ڈکیتی کے واقعات میں 56فیصداور وہیکل چوری کے واقعات میں 51فیصدکمی واقع ہوئی ہے جبکہ وہیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں 57فیصد جبکہ رابری و سنیچنگ کے واقعات میں 58 فیصد کمی آئی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث عادی و پیشہ ور مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور پولیس منشیات، ناجائز اسلحہ اور سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور منظم کرائم میں ملوث خطرناک گروہوں کے اڈوں پر ریڈز اورکارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں کرائم کنٹرول کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پر امن اور محفوظ لاہورکے پیچھے پولیس کی دن رات محنت اور قربانیاں کار فرما ہیں اور امن عامہ کے حوالے سے لاہور پولیس کی مجموعی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

سی سی پی اولاہورنے کہا کہ سال2018تا2024میں 04لاکھ74ہزار سے زائد زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش مکمل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2018تا2024 میں 06لاکھ62ہزارروڈ پینڈنگ کیسزنمٹا دیئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس نے 2024میں 01ارب 54کروڑ 84لاکھ76ہزارسے زائد کی ریکوری کی ہے۔اسی طرح 2024 میں لاہور پولیس نے Aکیٹگری کے2590اشتہاری،Bکیٹگری کے10264اشتہاری، 16678عدالتی مفرور جبکہ 5679 ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار کئے ہیں۔ مجموعی طور پر لاہور پولیس نے Aکیٹگری کے 8004 اشتہاری، Bکیٹگری کے 30366 اشتہاری، 65815عدالتی مفرور اور24866ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار کئے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور ڈرگ فری سٹی مشن کے پیش نظر سماج دشمن عناصر کے خلاف 04ہزار سے زائد جبکہ مجموعی طور پر15ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2024میں 4ہزار سے زائد جبکہ مجموعی طور پر15ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طو رپر1024کلو چرس،315 کلوہیروئن،144کلوآئس اور410کلو افیون بھی برآمد کی گئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے2023میں 10ہزار سے زائد مقدمات 2024میں اب تک 04ہزار سے زائدجبکہ مجموعی طور پر14ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس طرح 2023 میں ناجائز اسلحہ کے 10ہزار سے زائد ملزمان، 2024میں 04ہزار سے زائد ملزمان جبکہ مجموعی طور پر 14ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے2023-2024میں 264 کلاشنکوف ،1024 رائفل،655 گنیں اور13175 پسٹل برآمد کئے گئے۔سی سی پی او نے بتایا کہ لاہور پولیس نے 2023اور24میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ کی مد میں 03کروڑ 50لاکھ سے زائد کی رقم پولیس ملازمین کو دی -پولیس ملازمین کے بچوں کو2023اور2024میں 09کروڑ 11 لاکھ98سے زائد کے سکالر شپ چیکس دیئے گئے۔انہوں نے کہاکہ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ریکارڈ ترقیاں بھی ہوئی ہیں اور انتظامی معاملات کو بہترین انداز میں نمٹایا گیا ہے- 2023-24میں لاہور پولیس کے تقریباََ4600ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

ہاسٹل کے بعد بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں سے خواتین کی "نازیبا ویڈیو "بنانے کا واقعہ

Leave a reply