لاہور میں گولیاں چل گئیں، ماںبیٹے کو قتل کر دیا گیا
واقعہ بیدیاںروڈ پر پیش آیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق عائشہ نامی خاتون اپنے 15سالہ بیٹے کیساتھ سیشن کورٹ جارہی تھی کہ بیدیاں روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے، 35سالہ عائشہ پر اپنے سابق شوہر کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا،خاتون قتل کے مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالت جارہی تھی کہ اسی دوران راستے میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،لاشوںکو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت