لاہور میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،مبشر لقمان لیسکو حکام پر پھٹ پڑے

لاہور-میں-مسلسل-غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ،مبشر-لقمان-لیسکو-حکام-پر-پھٹ-پڑے #Baaghi

لاہور میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،مبشر لقمان لیسکو حکام پر پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد لوڈ شیڈنگ، اور شدید گرمی میں بھی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

تبدیلی سرکار نے لوڈشیڈنگ میں سب حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اتنی زیادہ ہو رہی ہے کہ اگر بجلی جاتی ہے تو آنے کا نام ہی نہیں لیتی حکومت نے تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے ہیں، کلاسز میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی بے ہوشی کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں اسکے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہو رہی

لاہور میں لیسکو حکام جب چاہتے ہیں کسی بھی علاقہ کی بجلی بند کر دیتے ہیں اور جب کوئی صارف فون کرتا ہے تو نمبر مسلسل مصروف ملتا ہے یا اٹھایا نہیں جاتا ،ایسے میں صارفین کے دل سے واپڈا حکام کے لئے دلی دعائیں نکلتی ہیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات 11.30 بجے سے بجلی نہیں ہے جب بھی لیسکو والوں کو بلایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ پندرہ منٹ میں آ رہے ہیں لیکن نہیں آتے۔ لیسکو کے بنیادی عہدیدار بدعنوان، نااہل ہیں جو شہریوں اور ملک کو لوٹنے اور سب سے زیادہ نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ہفتوں میں اوسطا بجلی زیادہ وقت پر نہیں آئی اور جب یہ ہوتی ہے تو وولٹیج کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آلات کو نقصان پہنچتا ہے۔ لیسکو والےبنیادی طور پر بے شرم ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر بھی لیسکو نے شہریوں کو بجلی نہیں دی اور لوڈشیڈنگ کی، ہمارے پاس 14 گھنٹے سے زیادہ بجلی نہیں ہے۔ لیسکو کے کرپٹ حکام کھلے عام رشوت مانگتے ہیں اور عام شہریوں کو بھاری بل بھیجتے ہیں۔ یہ بے رحم جونک ہیں جو حرام کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

Comments are closed.