لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل رک گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے لئے کورونا ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے.
ایکسپو سنٹر، پی کے ایل آئی، ایل ڈی اے کمپلیکس، ڈرائیو تھرو اور یو سی ایچ سنٹرز میں کورونا ویکسینیشن لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے. 55 ہزار سینو فارم، 10 ہزار سنیو وک اور 5000 ایسٹرا زینیکا ایکسپو سنٹر، ایل ڈی اے، پی کے ایل آئی اور یو سی ایچ کے لئے دستیاب کی گئیں ہیں. فائیزر کی کورونا ویکسینیشن کم قوت مدافعت والے افراد کو لگے گی. فائیزر کورونا ویکسینیشن پی کے ایل آئی ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال میں بھی دستیاب ہو گی. ایل ڈی اے کمپلیکس آزادی چوک میں ایسٹرازینیکا لگے گی.ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر تھری میں بھی ایسٹرا زینیکا لگے گی.
ایسٹرازینیکا بیرون ممالک جانے والے افراد کو لگے گی.بیرون ممالک جانے والے افراد اپنے ہمراہ اپنے ڈاکومنٹس، ویزا، پاسپورٹ اور برتھ پرمٹ لے کر آئیں گے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کورونا ویکسینیشن کے آنے کے بعد ان سنٹرز کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل کو ان سنٹرز میں فوری طور پر بحال کیا جائے. شہری بھی ان سنٹرز کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسینیشن لگوائیں.
دوسری جانب لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو ویکسی نیشن کا عمل رک گیا ہے، لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز ممبران کو مطلع کیا جاتاہے کہ حکومت کی جانب سے کوروناویکسین کی فراہمی میں تعطل کے باعث لاہور پریس کلب میں کوروناویکسی نیشن کا عمل عارضی طورپرمعطل ہوگیاہے لہذا ویکسین دستیاب ہوتے ہی ممبران کو اس کی اطلاع کردی جائے گی۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکیسن ختم ہو چکی ہے جس کہ وجہ سے ویکسی نیشن مراکز کے باہر شہریوں کا رش ہے اضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،
پاک ویک کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی
پاکستان میں کتنے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی؟ اساتذہ کیلئے بھی بڑا حکم آ گیا
ہمیں بھی ویکسین لگوائی جائے ، اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم سے مطالبہ
بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا








