ایس پی نے بار بار عدالت سے جھوٹ بولا،اسکے کیا نتائج ہوں گے؟ عدالت

0
22
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ میں پلاٹ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت تیس منٹ تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے ایس پی کو اپنی غلطی مان کر تحریری معافی نامہ داخل کرنے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے عدالت میں غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا،ایس پی نے بار بار عدالت سے جھوٹ بولا،اسکے کیا نتائج ہوں گے؟ کیا ایس پی کی غلطی اور معافی نامہ کو اسکی سروس بک میں لگا دیا جائے، اگر ایس پی اپنے جرم کو مان کر معافی مانگتا ہے تو دیکھا جاسکتا ہے، عدالت درخواست گزار کے معاملہ پر پریشر کے بغیر میرٹ پر فیصلہ کرے گی،

گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے کہا تھا کہ پولیس نے میرے پلاٹ پر قبضہ کرکے پولیس چوکی قائم کر دی ہے، ایس پی صدر حفیظ الرحمن پلاٹ کا قبضہ واپس نہیں کررہا، ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر رافعہ نذیر اور ارشد ڈوگر نے میری فائل غائب کر دی ہے،دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاہل لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، انھوں نے ایل ڈی اے کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے، عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے جہانگیر پر سخت اظہار برہمی کیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب عقل آ گئی ہے یا تمھیں جیل کے اندر کر دوں، آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ عدالت میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولیں گے، کس کی سفارش سے لگے ہو، تم تو اس قابل ہی نہیں ہو،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

ڈکیتی اور قتل کی ورادات میں ملوث تین ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر عدالت نے سنایا فیصلہ

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں زمینوں پر قبضے کے متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں، پولیس سمیت دیگر محکمے اور ادارے بھی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں ,ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اتنی قبضہ گیر ہے؟ یہ پولیس کی اس ملک میں اندھیر نگری ہے، پولیس لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر کے اپنے دفتر بنا رہی ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی زمین پر ایلیٹ ٹریننگ سکول بنایا گیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ زمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین ہے، یہ ٹرسٹ پراپرٹی ہے، وفاقی حکومت ٹرسٹ پراپرٹی کی بندر بانٹ نہیں کر سکتی،مجھے یہ بتائیں کہ پولیس نے قبضہ کس طرح کیا ہے؟میں وردیاں شردیاں اتروا کر بھیجوں گا

Leave a reply