باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک قاری نے کمسن بچے کے ساتح بدفعلی کی ہے،شکایت درج کروانے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کر لیا، قاری کی شناخت نعمان کے طور پر ہوئی

پولیس حکام کے مطابق قاری نعمان نے ۱۱ سالہ بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی اور کسی کو نہ بتانے کا بھی کہا ،بچے نے گھر بتایا تو لواحقین نے مقدمہ درج کروا دیا،تھانہ نواب ٹاون میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،قاری کو گرفتاری بعد ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،

اے ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

دوسری جانب لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری ہیں، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران زیادتی کے 492، اجتماعی زیادتی کے 22 مقدمات درج ہوئے ،زیادتی کے واقعات میں صدر ڈویژن 119 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ،کینٹ ڈویژن 102 مقدمات کے ساتھ دوسرے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 92 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ،سٹی ڈویژن میں زیادتی کے مجموعی طور پر 81 مقدمات درج کئے گئے ،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 65، سول لائنز ڈویژن میں زیادتی کے 33 مقدمات درج ہوئے ،اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ،صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن اجتماعی زیادتی کے 5، 5 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 2، 2 مقدمات درج ہوئے ،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 2 مقدمات درج کئے گئے ،

Shares: