سارہ انعام قتل کیس،تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ،سارہ کے والد آبدیدہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،سارہ انعام قتل کیس کی سماعت سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں ہوئی،
عدالت کے حکم پر ملزم شاہنواز امیر کو سیشن عدالت پہنچا دیا گیا ،پروسیکیوٹر راناحسن عباس نے تفتیشی افسر حبیب الرحمٰن کا بیان قلمبند کروانا شروع کردیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ 23 ستمبر 2022 کو بطور تفتیشی افسر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں تعینات ہوا، 23 ستمبر2022 کو ہی ایس ایچ او نوازش علی نے سارہ انعام قتل کیس کا مقدمہ درج کیا،اندراجِ مقدمہ کے بعد پولیس ساتھیوں کو ہمراہ جائے وقوعہ فارم ہاؤس 46 چک شہزاد پہنچا،دیگر پولیس اہلکار اور فارینزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہلے ہی موجود تھی،جائے وقوعہ پہنچنے پر معلوم ہوا مقتولہ سارہ انعام کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجوائی جا چکی،پولی کلینک ہسپتال پہنچنے پر مقتولہ سارہ انعام کی درخواستِ پوسٹ مارٹم موصول کی،پولی کلینک میں ڈاکٹر بشریٰ اشرف نے مقتولہ سارہ انعام کا پوسٹ مارٹم کیا،مقتولہ سارہ انعام کی شلوار مکمل خون آلود تھی،4 گواہان کا بیان پولی کلینک میں ہی ریکارڈ کیا،سارہ انعام کی لاش سرد خانے میں رکھوائی کیونکہ مقتولہ کے والدین بیرون ملک تھے،کرائم سین آفیسر نے کالے آلہ قتل کالے رنگ کا خون آلود ڈمبل جائے وقوعہ سے برآمد کیے،کرائم سین انچاس نے جائے وقوعہ سے مختلف نمونے لیے، 10 پارسل مجھے دیے،جائے وقوعہ گارڈن ہاؤس چک شہزاد سے 7 گواہان کا بیان بھی ریکارڈ کیا،ملزم شاہنوازامیر کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا تھا،ملزم شاہنوازامیر کو شاملِ تفتیش کرکے پولیس نے گرفتار کیا،
تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہنوازامیر نے اپنے کمرے سے خود 5 پاسپورٹس، 5 موبائل فون برآمد کروائے،ملزم شاہنوازامیر نے سارہ انعام کے ساتھ ہوئے نکاح نامے کی کاپی بھی فراہم کی،ملزم شاہنوازامیر کی والدہ ثمینہ شاہ بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی،ثمینہ شاہ نے بتایاکہ بیٹے شاہنوازامیر نے اپنی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کیا،ملزم شاہنوازامیر کے بازوؤں پر خراشیں بھی موجود تھیں،شاہنوازامیر کے طبی معائنے کے لیے پولی کلینک لے کرجایا گیا،مقتولہ کے چچا اکرام الرحیم، ضیاء الرحیم نے سارہ انعام کی ہسپتال میں شناخت کی،مقتولہ کے چچا کے بیان کی روشنی میں ملزم کے والد ایاز امیر، والدہ ثمینہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کیا، شاہنوازامیر نے بیان دیا کہ سارہ انعام کا پاسپورٹ اس نے خود جلا دیا ہے،شاہنوازامیر نے سارہ انعام کا پرس بھی برآمد کروایا جس میں غیرملکی کرنسی موجود تھی،سارہ انعام کے پرس سے پاکستانی کرنسی کے ساتھ 2270 درہم اور چند امریکی ڈالر برآمد ہوئے،مخبر کی خبر پر شاہنوازامیر کے والد ایازامیر کو فضائیہ کالونی سے گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کیا،سارہ انعام کی ٹریول ہسٹری سے متعلق دستاویزات برآمد کرنے کےلئے ایف آئی اے کو خط لکھا،شاہنوازامیر نے دوران تفتیش بتایا اپنی حفاظت کے لیے کلاشنکوف اے کے47 رکھی ہوئی ہے،شاہنوازامیر نے سارہ انعام کے پیسوں سے خریدی گئی قیمتی گاڑی مرسیڈیز بھی برآمد کروائی،شاہنوازامیر کلاشنکوف کا لائسنس برآمد کروانے میں ناکام رہا، جس پرنیا مقدمہ درج کیا گیا،شاہنوازامیرنے انکشاف کیاکہ سارہ انعام کا موبائل فون توڑ کر گھر سے باہرپھینک دیا تھا،
مرکزی ملزم شاہنوازامیر کے والد ایازامیر بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ،دورانِ سماعت مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے،مقتولہ سارہ انعام کے والد بیٹی کے ذکر پر بار بار کانوں پر ہاتھ رکھ لیتے، شدید آبدیدہ ہوئے،
تفتیشی افسر حبیب الرحمٰن نے عدالت میں کہا کہ 28 ستمبر 2022 کو سارہ انعام کی لاش ان کے والد انعام الرحیم کے حوالے کردی، پولیس نے سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کا بیان بھی ریکارڈ کیا،
واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی
قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے
شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے