ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران

0
45
ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے، ٹکٹ کے خواہشمند جن افراد کو ٹکٹ نہیں ملا انہوں نے نہ صرف اپنے علاقے سے زمان پارک لائے گئے کارکنان کو واپس بلا لیا بلکہ کچھ رہنماؤں نے آئندہ نہ بھیجنے کا بھی اعلان کیا ،

ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے، آج بشریٰ بی بی کو عدالت بھیجا تا ہم عدالت نے درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی پہلے عمران خان آیا، اب بشریٰ بی بی، کل زمان پارک کا کوئی چپڑاسی اور سویپر درخواست اٹھا کر آ جائے گا

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ زمان پارک سے ٹکٹیں لیکر سب بھاگ گئے۔۔۔نیازی کی جھوٹی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ حنا پرویز بٹ نے ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمان پارک ویران ہو چکا ہے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں ٹکٹ کی ہی گیم تھی ساری ،زمان پارک جو پہنچے گا اسی کو ٹکٹ ملے گا اس سے پتہ چلتا ہےعمران کے ساتھ لوگ صرف ٹکٹ اور مشہورہونے کے لیے ہیں اسکے ساتھ مخلص لوگ نہیں مفاد پرست لوگ ہیں جو اپنے مفاد کے لیے نیازی کے ساتھ ہیں۔ مفاد پرست لوگوں نے اسکےساتھ مل کرچارسال میں فائدہ اٹھایا

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

Leave a reply