لاہور:شادی شدہ خاتون پرشادی نہ کرنے پرتشدد:خاوند کوقتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ،اطلاعات کے مطابق لاہور مستی گیٹ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو اپنے ہی پھوپھی زاد بھائی فاضل اور اس کی والدہ اور دیگر گھر کے افراد نے شادی سے انکار کرنے پر 4 گھنٹے گھر میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا محلے داروں نے چیخنے کی آواز سننے پر اس حوا کی بیٹی کی جان بچائی

 

حنا کا کہنا ہے کہ میری پھوپھی زاد بھائی فاضل زبردستی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے آئے دن کبھی مجھے فون پر تنگ کرتا ہے کبھی میرے بچوں کو میرے شوہر کے خلاف اکساتا ہے میں جب اس کی شکایت کرنے اپنی پھوپھی سے کرنے ان کے گھر گئی تو ان سب لوگوں نے مجھے مسلسل 4 گھنٹے کمرے میں تشدد کرتے رہے اسی دوران میں 2 بار بہوش ہوگئ اور بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کر نکلی

حنا کہتی ہیں‌ کہ تھانہ مستی گیٹ ان کے خلاف درخواست دی جس پر ایس ایچ او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کیا میری وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے اپیل ہے کہ افضال اور میری پھوپھی مجھے اور میرے شوہر کو قتل کرانا چاہتی ہے ان کو گرفتار کیا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے

Shares: