سندھ حکومت کا گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونےوالی کائنات کا علاج کرانے کا اعلان

0
28
سندھ حکومت کا گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونےوالی کائنات کا علاج کرانے کا اعلان #Baaghi

کراچی:سندھ حکومت کا گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونےوالی کائنات کا علاج کرانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں شدید زخمی بچی کائنات کا علاج کرانے کا اعلان کردیا ہے

ذرائع کے مطابق کائنات بچی شدید زخمی ہے، اسکی ٹانگیں اور ایک بازو ٹوٹے تھے،کائنات کے والد، ماں، بھائی اور رشتے دار گھوٹکی ٹرین حادثے میں انتقال کرگئے تھے

سندھ حکومت کا کراچی کی 12 سالہ بچی کائنات کا آغا خان اسپتال میں علاج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کائنات کے علاج سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کرکے ہدایات جاری کیں

اس حوالے سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کائنات کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر ہوگا،اس سے پہلے کائنات ریلوےاسپتال میں زیر علاج تھیں

وزیراعلیٰ سندھ کہتےہیں‌ کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر کائنات کا سندھ حکومت ہر طرح سے خیال رکھے گی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ کائنات کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا کردیا

Leave a reply