طلبا نے یوٹیوب سے پڑھنا ہے تو لاکھوں کی فیسیں کیوں لی جارہی ہیں؟
سپریم کورٹ میں لیگل ایجوکیشن، وکلا کی جعلی ڈگریوں وکلا انرولمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تمام انکوائریاں ان لا کالجز کے خلاف ہورہی ہیں جن کے الحاق ختم ہو چکے ہیں ہمیں انکوائری میں پیش ہونے کا موقع بھی نہیں دیا جا رہا ہمیں جے آئی ٹی کے سامنے ریکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے ،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے سپریم کورٹ نے پہلے حکم دیا تھا اب کیس دوبارہ نہیں کھول سکتے عدالت فیصلے کریگی کہ انکوائری درست ہوئی یا نہیں ایف آئی اے انکوائری صرف موجودہ کیسز کیلئے نہیں مستقبل میں بھی اس کی بنیاد پر لا کالجز کاالحاق ختم کیا جا سکتا ہے ،سربراہ ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار حسن رضا پاشا نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ میں الحاق شدہ لا کالجزکی تفصیلات پیش ہو چکی ہیں ،رپورٹ کے مطابق 6227 طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ دیا 3997 طلبہ کو جعلی اور2230 کو جینوئن قرار دیا گیا جے آئی ٹی نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی اورکالجز کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سفارش کی جے آئی ٹی نے کہا کہ مستقبل میں ایسی جعلسازی روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں جب یونیورسٹی لا کالجز سے الحاق کرتی ہے تو کوئی معیار نہیں دیکھا جاتا دو دو کمروں پر مشتمل یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں جے آئی ٹی نے کہا کہ 26لا کالجز کا کوئی کرائٹیریا ہی نہیں ہے یونیورسٹی وزٹ پر ہمیں بتایا گیا کہ ہم لیکچریوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں طلبا وہاں سے دیکھ لیتے ہیں اگر طلبا نے یوٹیوب سے پڑھنا ہے تو لاکھوں کی فیسیں کیوں لی جارہی ہیں؟

جسٹس حسن اظہررضوری نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پروفیسرز، لیکچررزاور ٹیچرز کی قابلیت سے متعلق کوئی ڈیٹا طلب کیا؟ کیا ٹیچرز کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے؟ حسن رضا پاشا نے کہا کہ جی باقاعدگی سے ٹیچرزکے ڈیٹا کی بھی سکروٹنی کی جارہی ہے،یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کا عملہ گھپلے کر رہا ہے، 3 لاکھ روپے کر طلبا کو پچھلی تاریخوں میں داخلہ دے دیا جاتا ہے جن کالجز کا الحاق ختم ہو گیا وہ اب بھی طلبا کو بلیک میل کرکے پیسہ مانگ رہے ہیں، جو طلبا فیل ہو گئے انہیں دوبارہ داخلے دیئے گئے عدالت اس حوالے سے سخت آرڈر پاس کرے

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ احمد اس معاملے میں عدالت کی معاونت کریں،عدالت نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی لا کالج کا ریکارڈ بھی ساتھ لائیں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ، عدالت نے کہا کہ پاکستان بار کونسل فیکلٹی ممبران کی سکروٹنی سے متعلق رپورٹ جمع کرائے عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے نان پریکٹس الاؤنس پالیسی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی سپریم کورٹ نے صوبائی بار کونسلوں سے بھی رپورٹ طلب کرلیں

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Shares: