لال حویلی کے باہر شیخ رشید کے خلاف نعرے لگ گئے ، مظاہرین نے کیا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : راولپنڈی میں حالات کشیدہ ہوگئے، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے لال حویلی کا گھیرا ؤ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے سینکڑوں مشتعل کارکنان لال حویلی کے باہر پہنچے اور انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور لال حویلی کا گھیراؤ کرلیا۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مشتعل کارکنان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی لال حویلی پہنچ گئی ہے اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔

جی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ کے گھر لال حویلی کا گھیراو کرنے والے کالعد م مذہبی تنظیم کے مظاہرین انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ پولیس اور رینجرز کی نفری لال حویلی کے باہر موجو ہے۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1384062411825586180?s=20
واضح رہے کہ مظاہرین نے لا ل حویلی کا گھراﺅ کرکے شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے تھے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔س سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہونیوالے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے، وزیراعظم آج قوم سے تاریخی خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ پر ہم ساتھ ہیں،کسی ایسے کام میں شامل نہیں جس سےپاکستان کو نقصان پہنچے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کچھ دیر میں تحریک لبیک والوں سے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

اس سے قبل آج وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کی اطلاع دی، انھوں نے کہا ٹی ایل پی سے مذاکرات کا پہلا دور ہو چکا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور بھی آج صبح ہوگا۔

Shares: