گاڑی کی پچھلی سیٹ پرلمبے بالوں والا شخص سوار تھا،دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کا بیان

اسلام آباد،سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کا واقعہ،زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو ڈسچارج کر دیا گیا

دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی قلم بند کرلیے گئے اے ایس آئی رضا حسن، ہیڈ کانسٹیبل یوسف، کانسٹیبل حنیف اور بلال کابیان قلمبند کیا گیا ،کانسٹیبل حنیف نے بیان دیا کہ آئی جے پی روڈ سے پیلی ٹیکسی اسلام آباد میں داخل ہوئی،ٹیکسی میں ڈرائیور سمیت 2 افراد سوار تھے،ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین نے گاڑی روکنے پر ڈرائیور سے کاغذات اور شناختی کارڈ مانگا، گاڑی کی پچھلی سیٹ پر سوار لمبے بالوں والا ایک شخص تھا، ہیڈ کانسٹیبل یوسف اور کانسٹیبل بلال کو مشکوک شخص کو چیک کرنے کیلئے کہا گیا، جیسے ہی ایگل اسکواڈ والے آگے بڑھےگاڑی میں سوار نامعلوم شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی کا ڈرائیور، نامعلوم شخص ہلاک ، ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوا، دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل

Comments are closed.