حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے وکیل سے سوال کیا کہ شہبازشریف کہاں ہیں؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہیں،ابھی صحت یاب نہیں ہوئے،شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا کووڈ کا ٹیسٹ دوبارہ 2 فروری کو کرنے کا کہا ہے.کوووڈکا ٹیسٹ 14 روز بعد دوبارہ کیا جاتا ہے.جج نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں. وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز حاضر ہیں. وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ہم بحث کے لیے تیار ہیں، وکیل لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری جانب سے التوا کی استدعا ہے. وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم اگر حاضر نہ ہو تو عدالت اسکی ضمانت کینسل کر سکتی ہے.
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی
لاہور میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی عدالت سے واپسی پرن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے، لیگی کارکن حمزہ شہباز کی گاڑی کے قریب پہنچ کر نعرے لگانے کی دوڑ میں آپس میں جھگڑپڑے لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں سے حملہ کیا۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے خلاف کیسز میں 4 سال سے ایک پائی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی.عمران نیازی کی آنکھوں کے سامنے قمرالاسلام کو بری کیا گیا،اس کیس میں شہبازشریف اور میں 150 سے زائد پیشیاں بھگت چکے، فارن فنڈنگ کیس، عمران نیازی اسٹےآرڈر کے پیچھے چھپے رہے، نئے پاکستان والوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا عمران خان نے پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم کیا عمران خان نے مافیا کے ساتھ ملکر عوام کو لوٹنے میں ٹاپ کیا ہے عمران نیازی کے جھوٹ ایک ایک کرکے بےنقاب ہو رہے ہیں، مقدے سے بری ہونے کا مطلب ہے یہ صریحاً جھوٹا مقدمہ تھا
دوسری جانب صاف پانی کمپنی ریفرنس میں ن لیگی رہنما قمر الاسلام سمیت دیگر کی بریت نیب لاہور نے احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا نیب کی پراسیکیوشن ٹیم آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی، ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر قمرالاسلام اوردیگر کی بریت کی درخواستیں منظورہوئی تھیں
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چور خود دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں ، عمران خان نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھیں ؟حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی عروج پر ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اورعوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے وزیر اعظم کے مشیر فرار ہو گئے ،مشیر کی نوکری چھوڑنے والے اپنے اثاثے سامنے لائیں،
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی عدالت نے احسن اقبال کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا کہ قمرالاسلام کو عدالت نے باعزت بری کیا ،قمرالاسلام پرنیب چارج فریم نہیں کرسکا،الیکشن خراب کرنے کیلئے راجہ قمرالاسلام کوگرفتارکیا گیا ،نیب کا سارا کاروبارحکومت کے اشاروں پر ہو رہا ہے، وزیراعظم چین اور قازقستان سے قرض لینے جارہے ہیں،
اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا