گیس بحران اس وقت ختم ہوگا جب یہ حکومت جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ

0
47
cm sindh

گیس بحران اس وقت ختم ہوگا جب یہ حکومت جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان پیش ہوں فردجرم عائد کی جائے گی،درخواستوں پر احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا احتساب عدالت اسلام آبا د نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے حالات بدلنے جارہے ہیں ملک میں گیس نہیں حکومت کا بحران ہے ،آئین کے تحت صوبے پر گیس کا پہلا حق ہوتا ہے گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی،گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتیں ،کاروبار اور صارفین متاثر ہورہے ہیں،گیس بحران اس وقت ختم ہوگا جب یہ حکومت جائے گی،وفاقی حکومت نے بروقت گیس درآمد نہیں کرائی،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپنا موقف سنا دیا ،سینیٹ میں بل کی منظوری کے دن ن لیگی رہنما بھی حاضر نہیں تھے،حاضری کی ذ مہ داری صرف پیپلزپارٹی کی نہیں ہر جماعت کی ہوتی ہے یوسف رضاگیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرہیں،یہ بھی سنا ہے سینیٹ میں گنتی درست نہیں کی گئی،حکومت کو بل کیلئے چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے، چیئرمین سینیٹ نے آئی ایم ایف کی غلامی کے بل پرووٹ دیا،حکومت سے گیس بحران کا کہیں تو کہتے ہیں سابق حکومت چور ہے،لوگ عمران خان کی باتیں نہیں سن رہے،18ویں ترمیم پیپلزپارٹی لے کرآئی تھی،این سی اوسی کے ایس اوپیزپرسندھ میں عملدرآمد ہو رہا ہے ،ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

وزیراعلیٰ سندھ نیب عدالت پیش،ہم پر تنقید ، اب خود یہ کام کر رہے ہیں،مراد علی شاہ

Leave a reply