مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے معصوم بچی جانبحق ہو گئی
واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا، میرو خان چوک پر نجی میڈیکل کلینک پر مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ایک سالہ بچی کی موت ہو گئی جس کے بعدمتوفی بچی کے ورثا نے ڈاکٹر اور عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، بچی کی ناگہانی موت پر ورثا شدت غم سے نڈھال ہو گئے، ورثا نے دھاڑیں مارتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا، ورثا کے احتجاج کے بعد ڈاکٹر و عملہ کلینک بند کرکے فرار ہوگٸے
محرم عمرانی والد متوفی بچی کا کہنا تھا کہ بچی کی معدے کی تکلیف کے باعث کلینک لاٸے مگر بچی انجیکشن لگتے ہی تڑپ تڑپ کر چل بسی۔ میری بچی کے موت کے ذمہ دار ڈاکٹر سدھام چند اور ڈسپینسر راحیل مھیسر ہیں۔ بچی کو مارنے پر اعلیٰ حکام ڈاکٹر سدھام چند اور ڈسپینسر راحیل مھیسر کے خلاف کارواٸی کریں۔
دوسری جانب لاڑکانہ میں بدامنی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گٸےحافظ مشتاق کوریجو، منظور منگی، لیاقت ابڑو، مولانا عبدالقدوس پنھور کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے نکالی گٸی امن کھپے ریلی شھر کے اہم راستوں سے ہوتی ہوٸی امن کھپے کا مطالبہ کرتے ہوٸے پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتی رہی، ریلی میں شریک سیاسی، سماجی و سوشل تنظیموں کے شرکإ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے وزیرِ داخلا بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے شھر میں امن بحال کروانے کا مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ پولیس کی نااہلی کے باعث نوڈیرو شھر میں آٸے روز چوریاں، ڈکیتیاں اور بدامنی کا راج ہے، جس کے باعث نوڈیرو شھر میں اب کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے، چور اور لٹیرے پولیس انتظامیہ سے مل کر روز شھریوں کو لوٹ رہی ہے، جس کے باعث تاجر اور شھری بازار میں تو کیا اب گھروں میں بھی غیر محفوظ ہیں۔ مظاہرین نے بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے پولیس انتظامیہ کے خلاف کارواٸی کا مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ آپ اپنے حلقہ انتخاب نوڈیرومیں امن بحال کرواٸیں، تاکہ شھری سکون سے رہیں اور اپنا کاروبار بھی کرسکیں۔
دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی
دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا