دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

0
67

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ شہریت بل کے خلاف بھارت کے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والے خواتین نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دہلی میں تشدد کی سخت مذمت اور اس پر زبردست غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دہلی جل رہی تھا تو وزیر اعلی اروند کیجریوال کہیں سو رہے تھے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ جب عوام پر مصیبت کا وقت آیا تو وزیراعلیٰ کہیں نظر نہیں آئے۔ حالات ہفتے کی رات سے خراب ہو رہے تھے جب بی جے پی کے ایک لیڈر نے دھمکی دی تھی۔ دہلی کے عوام نے نفرت کو مسترد کرتے ہوئے امن کو منتخب کیا تھا لیکن تشدد کے دوران امن کے پیامبر کہیں نظر نہیں آئے اور دہلی جلتا رہا.

خواتین کا کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی اور اس کے رہنما یہ کہہ کر ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے کہ دہلی پولیس ان کے پاس نہیں ہے، دہلی کے ایک وزیر اعلی کی حیثیت سے یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی ذمہ داری ہے اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ امتعدد افراد اس تشدد کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، سیکڑوں زخمی ہیں۔ ان سب کو بچایا جاسکتا تھا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

جعفر آباد میں خاتون مظاہرین نے دہلی میں تشدد کے حوالہ سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند اور فسطائی طاقتیں کچھ بھی کرلیں ہم لوگ اس وقت تک احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا۔ یہ ظلم و تشدد ہمیں اپنے عہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

 

Leave a reply