گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

0
49

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ شمالی دہلی میں ہونے والے تشدد جس میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس کے ذمہ دار حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے غنڈے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سیکریٹریٹ نے ان واقعات پر شدید غم اور تشویش کا اظہار کیا اورمتنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کو جان سے مارنے پر برہمی کا اظہار کیا، دہلی کے جعفرآباد، موج پور اور بھجن پورہ کے علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈے جو اس احتجاجی مہم کو کچلنا چاہتے ہیں، اس لئے انہوں نے اس احتجاج کو فرقہ وارانہ رنگ دیا ہے اور اقلیتی افراد کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈر جن میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور چیف منسٹرس بھی شامل ہیں، وہ دارالحکومت کے ان کشیدہ حالات کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ ان کی اشتعال انگیز تقاریر نے یہ حالات پیدا کئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا کہ واقعات کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،گزشتہ دو دنوں سے شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہند وانتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے جس سے 12 مسلمان شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے،

Leave a reply