ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

0
45

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ایک اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن کی سب سے بڑی اور سابق حکمران جماعت کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ددیئے گئے عشائیے میں شرکت سے انکار کر دیا ،منموہن سنگھ بھی عشایئے میں نہیں گئے جبکہ انہوں نے کانگریس کی صدرسونیا گاندھی و دیگر کو بھی عشایئے میں نہیں جانے دیا،

مودی نے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مودی کو دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن بڑی جماعت نے اس میں جانے سے انکار کر دیا، جس پر بی جے پی رہنماؤں نے کانگریس کو منانے کی بار بار کوشش کی اور رابطے کئے گئے لیکن کانگریس نہ مانی،

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ، جو بھارت پہنچے ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ 36 گھنٹے بھارت میں قیام کریں گے ۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور اعلی سطحی وفد بھی بھارت پہنچا ہے.

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں بھی کیا گیا،دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

Leave a reply