راولپنڈی کی رتہ امرال پولیس کی کاروائی،13/14سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار۔

رتہ امرال پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نیاز اور عرفان نے میرے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی،رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان نیاز اور عرفان کو گرفتار کرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھاکہ زیادتی جیسے واقعات ناقابل براداشت ہیں اس حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی کویقینی بنایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سنوکر پر جواء کھیلنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمر، کامران، شہباز، زبیر،شہریار،عمران،وشال،سمیر،عاشر اورعادل شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 20 ہزار 860 روپے،3 موبائل فونز،سنوکر سٹک اور بالزبرآمدہوئیں،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھاکہ قماربازی دیگر تمام برائیوں کی جڑ ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

قبل ازیں گنجمنڈی پولیس نے ملزم مختیار سے 200 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم وسیم بشیر سے 520 گرام چرس، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم آفتاب سے 600 گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم غلام مرتضٰی سے 8 لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم قیصر سے15 لیٹر شراب، ملزم نعیم سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق کو گرفتار کرکے ملزم سے 1کاربین معہ ایمونیشن برآمد کی، گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عقیل کو گرفتار کرلیا، ملزم سے  پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ادریس کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

Shares: