دنیائے صحافت کی عظیم شخصیت لیری کنگ وفات پاگئے: دنیا بھرسے تعزیت کا سلسلہ شروع

0
104

لاس اینجلس:دنیائے صحافت کی عظیم شخصیت لیری کنگ وفات پاگئے:دنیا بھرسے تعزیت کا سلسلہ شروع ،اطلاعات کے مطابق دنیا صحافت کے عظیم اینکرتجزیہ نگاراوردلیرانہ گفتگو کے ماہر بذرگ امریکی صحافی لیری کنگ آج لاس اینجلس میں وفات پا گئے ہیں

 

 

87 سالہ معروف امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ  بھی کورونا وائرس کا  شکار ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد اُن کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی تھی ۔

گزشتہ  روز اہل خانہ نے طبعیت ناسازی کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں رکھ کر علاج جاری رکھا ۔ ڈاکٹرز نے لیری کی حالت کو تشویشناک قرار دیا، اہل خانہ نے بھی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی ۔

واضح رہے کہ لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔  یاد رہے کہ لیری کنگ پھیپھڑوں کے سرطان، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے

لیری نے عالمی شہرت کے حامل سیاستدانوں، فن کاروں، کھلاڑیوں اور تجارتی شخصیات کے انٹرویو کئے۔ اس فہرست میں سابق امریکی صدر جیرالڈ فورڈ سے لے کراب تک کے تمام امریکی صدور، پلے بوائے کے بانی ہیوگ ہیفنر، مائیک ٹائی سن، روسی وزیراعظم ولادی میرپوٹین، سابق جنوبی افریقی صدرنیلس منڈیلا اور فلسطینی رہنما یاسرعرفات جیسی شخصیات شامل ہیں۔

لیری کنگ کے سوالات، بات پوچھنے کا انداز اوردلچسپ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے کا ڈھنگ دیدہ زیب رہا۔ کنگ کے ناقدین کہتے ہیں کہ اُن کا طرز انٹرویو بعض اوقات بہت ہی نرم رہا ہے۔ دیگر کا دعویٰ ہے کہ یہی وہ راز ہے جس کے سبب ہر معروف شخصیت اس شو میں آنے کو تیاررہی اورجس نے سی این این کو جلد ہی ایک بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کا درجہ دلانے میں نمایاں کردارنبھایا۔

لیری کی نجی زندگی بھی خاصی دھماکہ خیز رہی ہے۔

دونوں نے 1997 میں شادی کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام
 

معروف امریکی ٹی وی و ریڈیو میزبان و ٹی وی سلیبرٹی 85 سالہ لیری کنگ نے اپنی ساتویں بیوی کو بھی طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرتھا ۔

 

لیری کنگ نے اب تک 8 خواتین سے 7 بار شادی کی اور ان کی پہلی شادیاں طلاق پر ہی ختم ہوئیں۔

کئی اہم سیاسی، سماجی، کاروباری و شوبز شخصیات کے تاریخی انٹریو کرنے والے لیری کنگ نے پہلی شادی کیریئر شروع کرنے سے قبل 19 برس کی عمر میں 1952 میں کی تھی۔

لیری کنگ نے پہلی شادی اپنی کلاس فیلو محبوبا فریڈا ملر سے کی تھی، تاہم ان دونوں کی ایک سال کے اندر ہی طلاق ہوگئی۔

کم عمری میں شادی کرنے پر لیری کنگ کے والدین نے اس شادی کو تسلیم نہیں کیا اور ان پر یہ شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

پہلی شادی کے خاتمے کے بعد انہوں نے جلد ہی ریڈیو کی دنیا میں براڈ کاسٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور کیریئر کے ابتدائی چند سال بعد ہی انہوں نے دوسری شادی 1960 میں انیتے کیئی سے شادی کرلی اور انہیں ان سے ایک بیٹا جونیئر لیری کنگ 1961 میں ہوا۔

کیریئر میں آگے بڑھنے کی خواہش کی وجہ سے انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہی دوسری اہلیہ کو بھی طلاق دے دی اور اپنے بیٹے سے لگ بھگ 3 دہائیوں تک نہیں ملے۔

لیری کنگ اپنے بیٹے سے پہلی بار اس وقت ملے جب وہ شادی کر چکے تھے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

 

 

                            لیری کنگ نے پلے بوائے کی ماڈل الینے اکنس سے دو بار شادی کی   

لیری کنگ نے پلے بوائے کی ماڈل الینے اکنس سے دو بار شادی کی اور دونوں بار انہیں طلاق دی—فوٹو: ڈیلی میل

 

لیری کنگ نے تیسری شادی اس وقت کے بالغوں کے معروف ترین میگزین ’پلے بوائے‘ کی ماڈل الینے اکنس سے 1962 کے آغاز میں کی اور اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

اگلے ہی سال لیری کنگ نے میری فرانسز سے چوتھی شادی کی اور ایک ہی سال میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، چوتھی شادی کی ناکامی کے بعد لیری کنگ نے پانچویں بار اپنی تیسری بیوی الینے اکنس سے دوبارہ شادی کی۔

سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنے کے بعد انہیں ان سے ایک بیٹی چھیا 1969 میں ہوئی، تاہم انہوں نے ایک بار پھر الینے اکنس کو 1972 میں طلاق دے دی۔

لیری کنگ نے 1976 میں پانچویں خاتون شیرون لیپورے سے شادی کی اور اس وقت تک وہ کیریئر میں اچھی خاصی جگہ بنا چکے تھے۔

تاہم ان کی پانچویں خاتون سے چھٹی شادی بھی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور دونوں کے درمیان 1983 میں طلاق ہوگئی۔

لیری کنگ نے چھٹی خاتون جولی الیگزینڈر سے ساتویں شادی 1989 میں کی اور دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر اچھا رومانس بھی رہا، تاہم دونوں کو اپنے کیریئر کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ رہنا پڑ رہا تھا، جس وجہ سے دونوں کے درمیان 1992 میں طلاق ہوگئی۔

 

لیری کنگ کی زندگی میں آنے والی چھٹی خاتون جولی الیگزینڈر   

لیری کنگ کی زندگی میں آنے والی چھٹی خاتون جولی الیگزینڈر کاروباری خاتون تھیں—فوٹو: فیس بک

 

ساتویں بار شادی کی ناکامی کے بعد لیری کنگ نے اداکارہ ڈینا سے 1995 میں منگنی کی، تاہم ان کی منگنی شادی میں تبدیل ہونے سے قبل ہی ختم ہوگئی۔

لیری کنگ نے ساتویں خاتون اداکارہ و ماڈل شان سوتھوک سے آٹھویں بار 1997 میں شادی کی، وہ ان سے 25 برس کم عمر ہیں۔

شان سوتھوک اور لیری کنگ کی شادی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ٹی وی میزبان دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

دونوں کی شادی کو 2 دہائیوں سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور دونوں کو 2 بالغ بچے بھی ہیں، تاہم اب دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

لیری کنگ اپنی آٹھویں شادی کو بھی طلاق پر ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔

لیری کنگ کی یہ پہلی شادی ہے جو 20 سال سے زائد عرصے تک چلی ہے، تاہم اب ان کی اس شادی کا بھی جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

 

                      لیری کنگ اور شان سوتھوک  

لیری کنگ اور شان سوتھوک کی شادی کو 22 سال ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی

 

لیری کنگ نے اپنی 59 سالہ اہلیہ سابق اداکارہ شان سوتھوک سے طلاق کے لیے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ لیری کنگ نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اپنی اہلیہ پر کوئی الزامات عائد نہیں کیے، تاہم اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنی عمر رسیدہ اہلیہ پر غیر محرم مرد سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا۔

لیری کنگ 2010 میں بھی اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے لیے عدالت گئے تھے، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوگئے اور ان کی شادی ختم ہونے سے بچ گئی۔

شوہر کی جانب سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے پر شان سوتھوک نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بستر مرگ پر پڑے شوہر کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی وہ اپنی شادی بچانے کی خواہش مند ہیں۔

لیری کنگ چند سال سے علیل ہیں، انہیں اہلیہ کے سہارے چلتے ہوئے تقاریب میں دیکھا گیا—فوٹو: زمبو
 

شان سوتھوک کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 6 ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے شوہر کے پاس زندگی بہت کم ہے۔

شان سوتھوک کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جو بھی الزامات لگائے جائیں، انہیں پرواہ نہیں، یہ کوئی نئے الزامات نہیں، تاہم وہ اب کسی طرح بھی اپنی شادی بچانے کے لیے فکرمند نہیں۔

امریکی میڈیا میں اطلاعات ہیں کہ لیری کنگ گزشتہ 6 ماہ سے انتہائی علیل ہیں اور ماہرین نے ان کے پھیپھڑے ناکارہ ہونے کے باعث نکال دیے ہیں، وہ دل کے امراض سمیت کینسر میں بھی مبتلا ہیں۔

لیری کنگ نے ’سی این این، آر ٹی، سی بی ایس، فاکس اور دیگر کئی ٹی وی چینلز پر پروگرامات کرتے رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کے مشہور ریڈیو چینلز کے لیے بھی پروگرام کرتے رہے ہیں۔

لیری کنگ نہ صرف والد اور دادا بلکہ پڑ دادا اور پڑنانا بھی ہیں۔

 

Leave a reply