لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ زبیر نیازی کے کہنے پر کی، ملزم کا بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکی ہے جس میں انہوں نے میڈیا کو جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی گتھی سلجھ گئی،
سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کی فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا گرفتار کر لیا گیا، ملزم محسن نے اعتراف کیا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر اپنے ساتھی کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی،زبیر خان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کے لیے ساتھ بھجوایا،جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا،دس لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر چکا تھا،ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور جلسے .جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا،ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی،
ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی .فائرنگ کے نتیجے میں انکا ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا فائرنگ کا واقعہ ڈی ایچ اے میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ،سابق گورنر پنجاب اور نامور قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرا ڈرائیور زخمی ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر سےگولیوں کے کئی خول ملے ہیں، گھر پر 7 فائر کئے گئے، گولیاں گھر کے دروازے اور گیراج میں پارک کار میں لگیں
مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے