دادو: جلدی مرض لیشمینیا کا پھیلاؤ جاری،مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

0
126

سندھ کے ضلع دادو کے علاقے کاچھو سمیت کیرتھر کے پہاڑی علاقوں میں کال دانہ یا سال دانہ کے نام سے معروف جلدی مرض لیشمینیا کا پھیلاؤ روکا نہ جاسکا، مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لیشمینیا سے مزید 300 شہری مرض میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے دادو میں متاثرین نے ناکافی طبی سہولتوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں اب تک محکمہ صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچیں، نہ اسپرے کیا جارہا ہے اور نہ ہی دوائیں مل رہی ہیں۔

:5 فروری: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا

لیشمینیا کے بڑھتے کیسز کے باعث مریضوں کا سرکاری اور نجی اسپتالوں میں غیرمعمولی رش بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں وزٹ کررہی ہیں اور آگاہی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں، لیشمینیا مخصوص مکھی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے۔

پاکستان میں صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والی بھارتی ایپ کا انکشاف

ڈی جی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں بیماری سےمتعلق آگاہی مہم کی ضرورت ہے، اس لیے متاثرہ علاقوں میں آگاہی کے لیے ہیلتھ سیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ ہیرو خان قصبو، ڈرگھ بالا چھنی فریدہ آباد میں ٹیمیں نہیں پہنچی ہیں، لیشمینیا کے خاتمے کے لیے اسپرے نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ مرض کے خاتمے کی ادویات بھی نہیں مل رہیں۔

دہائیوں تک بغیر کھائے پئے خلا میں زندہ رہنے والا واحد جانور

ڈی ایچ او کا کہنا ہےکہ لیشمینیا مخصوص مکھی سینڈ فلائی کےکاٹنے سے پھیل رہا ہے، سینڈ فلائی پاک افغان سرحدی علاقوں سے پھیل رہی ہے، سینڈ فلائی نامی مکھی رات میں کاٹ کر جلد کو متاثر کرتی ہے جس سے مریض کو خارش اور زخم سے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے زخم جسمانی خوبصورتی کو خراب کرتے ہیں اور مریض امتیازی سلوک اور نفسیاتی مسائل کا نشانہ بن سکتا ہے

Leave a reply