کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ملک ریاض کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے، ہر کوئی بغیر کسی دلیل، منطق یا ثبوت کے مجھ پر یا میرے ادارے پر انگلیاں اٹھانے لگتا ہے۔ میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا۔ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ سماجی اور نہ ہی کاروباری۔ میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کے لئے بھی تیار ہوں۔ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میں پاکستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں
https://twitter.com/MalikRiaz_/status/1758820109387182103
وہیں چیئرمین پبلک نیوز و الرحمان گارڈن کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے،انکا کہنا ہے کہ میرا کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کے متعلق بیان سے کوئی تعلق نہیں،کمشنر راولپنڈی سے ذاتی دوستی ضرور ہے لیکن رشتہ داری نہیں ،چند نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے چینلز گھٹیا پروپیگینڈا کر رہے ہیں،کسی پی ٹی آئی رہنما کی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں نہ شراکت داری ہے نا ہی کوئی میرا سیاسی مہم جوئی میں کردار ہے،
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا،کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا کیوںنہ چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں کرب سے گزر رہا ہوں، بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگ جو شیروانیاں سلوا کر غلط کام کر رہے ہیں انکے کے لئے کوئی غلط کام نہ کریں،میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے،میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں
کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟