مقامی آبادی کا پولیس پر حملہ

0
54

پولیس ایک شخص کو گرفتار کرنے کے لیے گئی تو علاقے کے لوگوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس سلیا گاوں میں ایک شخص کو گرفتار کرنے پہنچی تو گاوں کے مرد و خواتین نے مل کر پولیس پر لاٹھی ڈنڈوں اور اینٹ پتھروں سے حملہ کردیا.

اس حملہ میں تھانہ انچارج اجے کمار سنگھ ، اے ایس آئی سکندر پاسوان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔اس دوران تھانہ انچارج کا بایاں ہاتھ ٹوٹ گیا تو اے ایس آئی اور سپاہی کے سر اور ہاتھ میں شدید چوٹیں آئیں ، زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

واضح رہے بھارتی پولیس جہاں انسانوں کے ساتھ ظلم کرنے میں عار محسوس نہیں‌کرتی وہاں جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر شرماتی نہیں، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے دو بکریوں کو پودے کھانے پرگرفتار کرلیا ہے ،

بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

بھارتی انگریزی اخباردی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔جس کی پولیس کو شکایت درج کروائی۔جس کے بعد پولیس نے ان دونوں بکریوں کو گرفتار کرکے تھانے کے باہر باندھ دیا۔

Leave a reply