ٹرین پٹڑی پر سوئے 17 افراد کے اوپر سے گزری ٹرین، سب کی ہوئی موت

0
110

ٹرین پٹڑی پر سوئے 17 افراد کے اوپر سے گزری ٹرین، سب کی ہوئی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین پٹڑی پر سوئے افراد پر سے ٹرین گزر گئی، 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مال بردار ٹرین نے پٹڑی پر سوئے 17 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاروں افراد بڑے شہروں سے اپنے آبائی گھروں کی طرف پیدل سفر کررہے ہیں، کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین سب معطل ہے

یہ افراد بھی پیدل سفرکرنے والوں میں شامل تھے اور پیدل مہاراشٹرا سے مدھیہ پردیش کی طرف جارہے تھے۔ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک ہی ادارے میں ملازمت کرتے تھے کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکی ملازمت بھی ختم ہو گئی تھی

بھارتی پولیس کے مطابق یہ تمام افراد رات بھر پیدل چلتے رہے اور تھکاوٹ سے بے حال ہو کر پٹڑیوں پر ہی سر رکھ کر سو گئے، لاک ڈاون کی وجہ سے ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کوئی ٹرین آسکتی ہے اس لیے لیٹنے کے کچھ ہی دیر بعد گہری نیند سو گئے.تھکاوٹ سے چور ان مزدوروں کو ٹرین کی آمد کا پتہ ہی نہیں چلا اور ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی.

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے

Leave a reply