لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

0
34

لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی ٹاسک فورس نے بہت مشکل فیصلے لیے

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلا کورونا کیس رپورٹ ہونے سے اب تک ٹاسک فورس کام کررہی ہے،سندھ کورونا فورس میٹنگ میں کچھ فیصلے ہوئے ہیں،کورونا کی دوسری اور تیسری لہر میں ہم محفوظ رہے،کراچی میں 26فروری کوپہلا کیس سامنے آیا تھا،4 سے 5 روز میں اسپتالوں پر کورونا مریضوں کا دباوَ مزید بڑھ جائیگا ، کورونا کی پہلی لہر میں صحت کے نظام پر دباؤ تھا۔ ہم نے اپنی ہیلتھ کیئر کو بہتر کیا، پھر وباء پر کنٹرول کیا۔ہم اگست 31 کے بعد تنخواہیں نہیں دیں جو ویکسین نہیں کروائیں گے،ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی، ہم اگلے ہفتہ سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے آپ کی مدد کریں گے، کراچی کے لوگوں سے کہوں گا جزوی لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں، صوبہ سندھ کے عوام جزوی لاک ڈاوَن کے 9 دن تعاون کریں 9 دن بعد بھی وبا میں کمی نہیں ہوگی لیکن ہم نے اس میں وقفہ لانا ہے، کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 25فیصد سے زائد ہوگئی ہے،سندھ میں8 اگست تک جزوی لاک ڈاوَ ن ہوگا،9ا گست کو لاک ڈاوَن کھولنے کی طرف جائیں گے،

قبل ازیں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور تاجروں نے اس قسم کے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی لیکن سندھ حکومت نے مشاورت کی بجاء فیصلہ تھوپنے کی روایت برقرار رکھی اپوزیشن کو مشاورت براء نام کے لیے تو بلالیا گیا مگر ان کی بات نہیں سنی گئی ،مراد علی شاہ اور ان کے چیمپئن بتائیں کے غریبوں مزدوروں اور دیہاڑی دار چھوٹے کاروبار والوں کو کس طرح راشن یا دیگر سامان مہیا ہوگا؟ لاک ڈاؤن سے قبل عوامی مفادات کے لیے کیا کوششیں کی گئی؟ جو لوگ ویکسین بھی بیچ دیں ان سے کیا سندھ کی عوام کی بہتری کی امید رکھی جاسکتی ہے تحریک انصاف سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے عجلت میں لاک ڈاؤن کے فیصلے سے تاجروں غریبوں کو نقصان ہوگا سندھ حکومت این سی او سی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپناتی مگر انہوں نے ایک بار پھر نادر شاہی فرمان عوام پر تھوپ دیا ہے

Leave a reply