میری ماضی میں کس سے دوستی ہوا کرتی تھی؟ وزیراعظم کے انکشاف پر مریم نوازبھی مسکرا دیں
میری ماضی میں کس سے دوستی ہوا کرتی تھی؟ وزیراعظم کے انکشاف پر مریم نوازبھی مسکرا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے،
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دانشوروں اور اسکالرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دانشوروں کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہوجاتی ہیں ،اسکالرز راستہ بھول جائیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے،اسکالرز قوم کی رہنمائی کرتے ہیں،آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے ،اسکالرز قوم کے نظریہ کے محافظ ہوتے ہیں اور یہی دانشور تہذیب کی سمت کا تعین کرتے ہیں اور اسکی نظریاتی اساس کے حفاظت کرتے ہوئے قوم کو عروج کیجانب لے جاتے ہیں۔ دانشوروں اور اسکالرز کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو آج تک اسلام کی تاریخ کا نہیں پتہ،لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں صرف جنگیں یاد ہوتی ہیں،ہمیں اپنے بچوں کی بہتر تربیت کرنا ہوگی،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے،دانشوروں کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہوجاتی ہیں اسکالرز قوم کو ڈائریکشن دیتے ہیں، جب قوم میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے تو وہ قوم مرجاتی ہے،سب کہتے ہیں آپ کیوں 2 بڑے خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں،میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں بلکہ میری تو ماضی میں ان سے دوستی ہوا کرتی تھی کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گیا ہے،میں کرپشن کیخلاف لڑتا ہوں ، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،مجھے کہتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتے، اس لیے ہاتھ نہیں ملاتا کہ ان پر اربوں روپے کے کیسز ہیں،سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں لوگ ادھر سے ادھر ہوجاتے ہیں مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا،اگر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے انہیں تسلیم کرلیا،
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع