لوگوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے. سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا لاوا پھٹنے کو ہے، عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے۔حکمرانوں میں کوئی ایسا نہیں جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرے۔ صرف جماعت اسلامی ہی اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا خزانہ خالی لیکن ایک دوسرے کی رسوائی کے لیے بہت مواد ہے۔ ملک کو بچانا ہے تو کشکول مشن اور رسوائی مشن چھوڑنا ہو گا۔ دنیا چاند اور مریخ پر جانے کی تیاریاں کرتی رہی اور ہم صرف قوم کو بے وقوف بناتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں خوشحالی کے لیے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ قرآن و سنت کا قانون آئے گا تو امن اور ترقی آئے گی۔ ملک اقتصادی بدحالی اور بےامنی کی لپیٹ میں ہے۔ صورت حال اسی طرح تشویشناک رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بڑی طاقتوں کو کھٹکتی ہے، جو ملک میں سری لنکا اور یوکرائن جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی اور سماجی بحران سے دوچار کیا۔ عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں جب کہ حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں۔ دس بڑوں کا احتساب ہو جائے تو سب جیلوں میں جائیں گے۔