لانگ مارچ ملتوی ہونے کے بعد وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پرویز خٹک کو بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10 رکنی سیاسی کمیٹی قائم کر دی،

کمیٹی میں پرویزخٹک،شاہ محمودقریشی،فوادچودھری،شیخ رشید شامل ہیں،شفقت محمود، عامر کیانی،سیف اللہ نیازی،شبلی فرازبھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں،سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات کرے گی،

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں،وزیراعظم

کمیٹی انتخابی اصلاحات،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن سے مذاکرات کرے گی،اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویزخٹک اورشاہ محمود قریشی کے سپرد کر دیا گیا، اپوزیشن سے مذاکرات وفود کی صورت میں کئے جائیں گے، سیاسی کمیٹی تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرے گی

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں،مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے،ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں، ڈھائی سال گزر گئے،اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی،مشکل معاشی حالات گزر چکے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے کے لئے متحرک ہوں،عوام کو ریلیف دینے کے لئے مہنگائی کو ختم کرنا ہو گا، اسکے لئے ضروری ہے کہ وزرا کام کریں عوام کے مسائل سنیں اور انہیں حل کروائیں، اگر عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو یہ بہت بڑی نا انصافی ہو گی، ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے انکو پورا کرنا ہے،

Shares: