لانگ مارچ عمران خان حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہوگا،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ماڈل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مخدوم احمد محمود، مرتضیٰ محمود، علی محمود اور عطا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم احمد محمود کے درمیان لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ حسن مرتضی، آصف بشیر بھاگٹ، عبدالقادر شاہین، قاسم گیلانی ودیگر موجود تھے
اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،لانگ مارچ میں عوام کی شرکت عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر رکھ دے گی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلز پارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کیخلاف پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے،لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہوگا،27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر نکلیں گے اور اسلام آباد کا رخ کریں گے،
قبل ازیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام بھجوایا ہے، پی پی پی چیئرمین نے پروگریسو پینل کے کامیاب ہونے والے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کو مبارک باد پیش کی ہے بلاول بھٹو زرداری نے اعجاز شیخ، جاوید قریشی، رانا لیاقت، یونس آفریدی اور سمیر قریشی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا ہے کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی بہبود اور حقوق کی حفاظت کے لیئے اپنا بھرپور کردار نبھائیں گے کراچی کے صحافی ملک میں آزادیِ اظہار رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں کراچی کے صحافیوں کی جمہوریت کے لئے قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں ،ملک میں حقیقی جمہوریت کے بغیر صحافت کی آزادی کا خواب ادھورا رہے گا پیپلز پارٹی کی جانب سے 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوگا
ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف