ایل پی جی کوٹہ کیس،محفوظ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، کب سنایا جائیگا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی

ایل پی جی کوٹہ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج بھی نہیں سنایا جا سکا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر گزشتہ ہفتے ٹریننگ پر ہونے کے باعث آج فیصلہ نہیں سناسکے ،آئندہ ہفتے 27 جنوری کو عدالت کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل پی جی کوٹہ کیس پر 7 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،میاں خرم رسول گزشتہ 8 سال سے اڈیالہ جیل قید میں ہیں

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

Shares: