لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ
لکی مروت میں گزشتہ شب سابق صوبائی وزیر صحت ہشام انعام کے جلسے میں فائرنگ کی گئی
صوبائی وزیرہشام مروت محفوظ رہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا,فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی ہو گیا ،فائرنگ سے مرنیوالے نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جبکہ عارف نامی نوجوان زخمی ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی وزیر صحت محفوظ رہے تا ہم عینی شاہدین کے مطابق گولیاں اس صوفے پر لگیں جہان ڈاکٹر ہشام بیٹھے تھے، جس وقت فائرنگ کی گئی اسوقت صوبائی صحت خطاب کر رہے تھے،
فائرنگ کے بعد جلسہ میں بھگدڑ مچ گئی اور جلسہ سے شہریوں نے واپسی کی راہ لی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، فائرنگ کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا
دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخواہ نے جلسے میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اورپولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے، آئی جی نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات بھی دیئے ہیں
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال