مالی سال کی پہلی تین سہ ماہی میں 147 ارب روپےکی ٹیکس چوری ،سینیٹ میں انکشاف
مالی سال کی پہلی تین سہ ماہی میں 147 ارب روپےکی ٹیکس چوری ،سینیٹ میں انکشاف
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا
سینیٹ اجلاس میں باہمی قانونی معاونت ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا بل وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے سینیٹ میں پیش کیا بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے پر اپوزیشن کو ناکامی ہوئی رپورٹ کے حق میں 43 مخالفت میں 33 ووٹ آئے سینیٹر مشتاق احمد کی ترامیم بھی ایوان نے مسترد کردیں ،بجلی کی پیداوار،ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کے ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا بجلی کی پیداوار،ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کا بل سینیٹ سے منظورکر لیا گیا
وزیرخزانہ شوکت ترین نے تحریری جواب میں کہا کہ ٹیکس چوری سےمتعلق ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نےخفیہ رپورٹس تیارکیں،مالی سال کی پہلی تین سہ ماہی کے 846 خفیہ رپورٹس تیارکی گئیں،رپورٹ میں 147 ارب روپےکی ٹیکس چوری کی نشاندہی ہوئی،معاملات تفتیش ، مقدمات اورسرچارج وصولی کے مختلف مراحل میں ہے لاگو ٹیکس 9 ارب 8 کروڑ روپے ہے ، 56 کروڑ 95 لاکھ وصول کیے گئے، امتناعی ٹیکس 8 ارب 51 کروڑ روپے ہے،
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر 5.40 اور ڈیزل 2.54 روپے کا اضافہ کیا گیا،تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے مطابق نہیں، اضافہ لیوی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تباہی سرکار 3 سال میں 31 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے، لیوی ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، یہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی ریلیف بنا کر پیش کرر ہے، تبدیلی کی سونامی تو آ نہ سکی البتہ مہنگائی کی سونامی میں ملک ڈوب رہا ہے،
سینیٹ میں پاکستانی کرنسی کے نوٹ پر لکھائی اور ناقص کاغذ کےمعاملے پر بحث ہوئی ،رخسانہ زبیری نے کہا کہ ہماری پاکستانی کرنسی بالخصوص چھوٹے نوٹوں کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے، نوٹوں کے اوپر تحریر بھی ہوتی ہے، علی محمد خان نے کہا کہ نوٹوں کے اوپر تحریر سےمتعلق عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہمارے ہاں لوگوں کو شاعری کا شاید بہت شوق ہے اس لیے نوٹوں کا سہارا لیتے ہیں،پڑھنے لکھنے کے چکر میں نوٹوں پر لکھائی بھی کی جاتی ہے،اگر قائداعظم کے چہرے پر لکھائی ہو تو اسٹیٹ بینک منسوخ کردیتا ہے. چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ ا سٹیٹ بینک کو کہیں کہ اس حوالے سے مہم چلائے،
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟
سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان
سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ
آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
وزراء کی سینیٹ سے غیر حاضری،چیئرمین سینیٹ برہم،اپوزیشن کے نعرے