سگی ماں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا بیٹا گرفتار

0
59
سگی ماں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا بیٹا گرفتار

کیپیٹل پولیس تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنکل کو بروئے کار لاتے ہوئے خا تو ن کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے اس میں ملوث ملزم حقیقی بیٹے کو گرفتار کرلیا ، ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے جسما نی ریما نڈ حا صل کرلیا گیا ،

مورخہ 15.09.22 کو علی بخش ٹاون علاقہ تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں ایک خاتون اسم و مسکن نا معلوم بعمر 44/45 سال نامعلوم عورت کی نعش کو برآمد کر کے مقدمہ نمبر 319/22 مورخہ 15.09.22 بجرم 302 ت پ تھانہ شمس کالونی اسلام آباد درج رجسٹر کیا۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے وقوعہ کانوٹس لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم نعش کے فنگر پرنٹس ٹریس کروائے فنگر پرنٹس رپورٹ سے نامعلوم نعش کی شناخت جان پری سکنہ نوشہرہ کے نا م سے ہو ئی، جس پر نعش حوالے ورثا کی گئی دوران تفتیش پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنکل ریسورسز بروئے کار لاتے ہوئے مقتولہ جان پری سکنہ نوشہرہ کے حقیقی بیٹا سلمان ولد نواب سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مذکورہ نے اپنی ماں کو گھریلو تنازعات وحالات اوراسکے کردار سے تنگ آکر قتل کیا، ملزم سے آلہ قتل 30بورپسٹل برآمدکر لیاگیاہے مزید تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 11جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ آبپارہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم عرفان مسیح کو گرفتار کر کے 1310گرام چرس برآمد کرلی، تھا نہ سیکرٹریٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم وقار کو گرفتار کرکے1120گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم عدیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1430گر ام ہیروین برآمد کرلی، نیلور پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم نوید احمد کو گرفتار کر کے 1140گر ام ہیر وئن برآمد کرلی،کورال پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم افتخار کو گرفتار کر کے 430 بو تلیں شراب اور 150لیٹر شراب برآمد کر لی۔ سہالہ پولیس نے ملزم خضر نبی کو گرفتار کر کے 1050 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں”پکار”15-پراطلا ع کریں۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن کے دوران03مشکو ک افراد ،ایک مو ٹر سائیکل کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا، دوران سر چ آ پر یشن 80 گھر وں کی جا مع تلا شی ،120 مشکو ک افراد اور 40 مو ٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا، دوران سر چ آپر یشن اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشن ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے، اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا "پکار-15” پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جوڈیشل کانفرنس کے سلسلہ میںجگہ کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور پولیس و رینجرزکے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور جوانوں کا مورال بلند کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے.شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

Leave a reply