مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن
مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات کارروائی کرتے ہوئے سگھر مدرسہ کے 4 طالبعلم بازیاب کروا لئے گئے
مرزا محمد یسین ایکٹنگ ایس ٍڈی پی او تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں عبدالقیوم خان انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ ٹمن اور پولیس چوکی میال کے اے ایس آئی ظفر اقبال کی شاندار کارروائی ،سگھر مدرسہ شاہ ہمدان اسلامک کمپلیکس سگھر کے شعبہ حفظ کے 04 طلباء صابر امیر ولد جہانگیر خان ساکن کھوئیاں، فواد عمر ولد محمد یعقوب، عادل کریم ولد فضل کریم سکنائے سگھر اور رضوان حیدر ولد غلام شبیر ساکن پیڑھہ جانگلہ جو مدرسہ سے اپنی مرضی سے بغیر اطلاع کے چلے گئے جس پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے مرزا محمد یسین SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ظفر اقبال ASI انچارج پولیس چوکی میال جنہوں نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چاروں طلباء کو 48 گھنٹوں کے اندر لاہور سے بازیاب کرالیا ،محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے چاروں طلباء سے اپنے آفس میں ملاقات کی جنہوں نے بتلایا کہ وہ اپنی مرضی اور بغیر اطلاع و اجازت لاہور چلے گئے تھے اور انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا ہے محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے اس مقدمہ کے تفتیشی افسر انچارج چوکی میال ASI ظفراقبال اور انکی ٹیم کو بھرپور شاباش دی اور طلباء کو ان کے والدین حوالے کردیا گیا
تھانہ لاوہ پولیس کی کارروائی فراڈ کے کیس میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار،مرزا محمد یسین ایکٹنگ سب ڈویژنل پولیس آفیسر تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں مظہر اکرام انسپکٹر SHO تھانہ لاوہ اور انکی ٹیم میں محمد رمضان ASI نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری محمد اشرف ولد محمد بخش ساکن بھکر جو سال 2020 سے ارتکاب جرم کے بعد سے روپوش تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے
دوسری کارروائی میں بشارت محمود SI نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب خان ولد نواز خان ساکن پچنند جو کہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہے کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے کلہاڑی بھی برآمد کرلی گئی ،تیسری کارروائی میں شکیل احمد ASI نے ہمراہی فورس کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان محمد ذاکر ولد محمد اکبر اور عبدالرزاق ولد عبدالمناف سکنائے ڈھرنال کو گرفتار کرلیا اور مالمسروقہ میں 100% ریکوری بھی کرلی گئی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا